5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سوات اور دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…دریائے سوات خلیلی میں چارسدہ اوردریائے کابل میں نوشہرہ کے مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈوارننگ سیل پشاورکی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات خلیلی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کااخراج باسٹھ ہزارسات سو اکسٹھ، دریائے پنچکوڑہ میں تالاش کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے پنچکوڑہ میں پانی کااخراج تینتیس ہزارچارسوتئیس کیوسک ہے۔ فلڈوارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ورسک میں پانی کا اخراج ترانوے ہزارتین سو چالیس اور نوشہرہ میں پانی کا اخراج دولاکھ ستاون ہزار کیوسک ہے۔ اس طرح دیگر دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔