5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور سمیت خیبرپختون خواہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبرپختون خواہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے پشاور کے دریاؤں کے پانی میں اضافہ ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختون خواہ کے دوسرے علاقوں میں جمعہ کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور سب سے زیادہ بارش پشاور میں رکارڈ کی گئی جو پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 65 ملی میٹر رہی، جب کہ دیر میں 43،تیمرہ گرہ میں 36 اور سیدوشریف میں 18ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔ یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم بارش سے پشاور سے گزرنے والے دریاؤں باڑہ،کابل اور سوات میں پانی بڑھ گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے پشاور میں گورنمنٹ پریس اور شاہین بازار میں شارت سرکٹ سے آگ لگ گئی جس پر بعد ازاں قابو پالیا گیا ۔