تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاورکے گورنمنٹ پریس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے گورنمنٹ پریس میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا ہے، جبکہ شاہین بازارمیں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔گورنمنٹ پریس حکام کا کہنا ہے کہ پریس میں آتشزدگی سے ویسٹ پیپر جل کرخاکسترہوگیا ہے تاہم فوری طورپر آگ پر قابوپالیاگیا۔فائربریگیڈ کا عملہ شاہین بازار میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین بازارمیں آتشزدگی سے قریبی چھ مکانات اورکئی دکانوں کو نقصان پہنچاہے تاہم ان مکانات میں رہائش پذیرلوگوں کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔آتش زدگی کی وجوہات بارش کے باعث شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.