تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وینزویلا :امریکی سفیر کی نامزدگی مسترد ،کوئی دوسرا مقرر کریں،شاویز

جنگ نیوز -
کراکس ... وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے نئے امریکی سفیر کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے صدر اوباما سے کہا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو مقرر کریں۔ اپنے ہفتہ وار ریڈیو اور ٹیلے ویژن خطاب میں شاویز کا کہنا تھا کہ لیری پامر کو وینزویلا میں امریکی سفیر کی حیثیت سے قبول نہیں کرسکتے۔ اوباما کو ان کی تقرری پر اصرار نہیں کرنا چاہیے۔ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ لیری پامر نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ شاویز حکومت بائیں بازو کے کولمبیا کے عسکریت پسندوں کی سرپرستی کررہی ہے۔ جبکہ وینزویلا کی فوج میں مورال اور پروفیشنلزم کی کافی کمی پائی جاتی ہے۔ہیوگو شاویز نے ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پامر نے سفارت کاری کے تمام اصولوں کو روند کروینزویلا میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خودکو نااہل ثابت کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.