5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کامیڈی مووی The Other Guys باکس آفس پر سرفہرست
جنگ نیوز -
نیویارک ... ہالی وڈ کی نئی کامیڈی مووی The Other Guys امریکی باکس آفس میں تین ہفتوں تک راج کرنے والی انسیپشن کو پچھاڑ کر ٹاپ پر آگئی۔دا اَدر گائیز نے اتوار کو ختم ہونے والے وِیک اِینڈ کے دوران ساڑھے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے شمالی امریکی چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وِل فیرل اور مارک والبرگ کی کامیڈی ایکشن مووی چھ اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ جس کی شاندار اوپننگ کو توقعات کے مطابق قرار دیا جارہا ہے۔ نیویارک کے سراغرسانوں اور پولیس کے گرد گھومتی اس فلم میں وِل فیرل اور مارک والبرگ کے علاوہ سیموئل جیکسن اور دا راک بھی اہم رول نبھارہے ہیں۔