تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بابر اعوان کی پریس کانفرنس،قائداعظم کیساتھ صرف صدرزرداری کی تصویر

جنگ نیوز -
لاہور ... موجودہ حکومت کے بعض مرکزی کردارپیپلزپارٹی کے بانیوں پر صدر آصف علی زرداری کی ذات کو کس قدرترجیح دیتے ہیں،اس کا اندازہ گورنر ہاؤس لاہورکے دربار ہال میں اس وقت ہوا، جب وہاں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے پریس کانفرنس کرنا تھی،اور دربار ہال میں قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ صرف صدر زرداری کی تصویر آویزاں تھی۔یہ مناظر تھے،گورنر ہاؤس لاہورکے ۔دربار ہال میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹربابر اعوان کی پریس کانفرنس سے چند لمحات پہلے پیپلزپارٹی پنجاب ، لاہور کی قیادت اورکارکن قائداعظم کی تصویر کے ساتھ صرف صدر زرداری کی تصویردیکھ کر ششدر رہ گئے،ہال کے ایک کونے میں محترمہ بے نظیربھٹو کی تصویر بھی رکھی گئی تھی،تاہم پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر منظر سے غائب تھی،پھر اچانک شاید کسی کو خیال آگیا،یا کسی کارکن نے یاد دلا دیا،جس کے بعد بھٹو کی تصویر بھی کہیں سے ڈھونڈ کر وہاں لٹکا دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.