5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے جنگ ،دی نیوز،جیو پر پابندی کی مذمت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی…جاپان کی بین الاقوامی صحافتی تنظیم جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے جنگ اور دی نیوزکے اخبارات جلانے اور جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی حکومتی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری پر لند ن میں ہونے والی تقریب میں جوتا پھینکے جانے کی خبر حقائق پر مبنی ہے جو صرف جنگ گروپ کے میڈیا اداروں نے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا میں بھی شائع ہوئی ہے، لہذا اسطرح کی خبروں کے خلاف اقدامات اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہیں ، جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری شاھد رضا اور دیگر عہدیداروں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول ترین اخبار ی گروپ کے اخبارات روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے جلانے اور معروف ترین ٹی وی چینل جیونیوز کی نشریات کو بند کرنے کے واقعے کو جاپانی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے،جبکہ جاپانی میڈیا کو بھی پاکستان میں میڈیا کے خلاف ہونے والے حکومتی اقدامات سے آگاہکیا جائے گا۔