تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب:جنوبی کوریا کی پاکستان کیلئے7لاکھ ڈالر کی فوری امداد

جنگ نیوز -
سیئول…نمائندہ جنگ… پاکستان میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے لیئے جنوبی کوریا کی حکومت اور دیگر امدادی اداروں نے فوری طور پر سات لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے جنوبی کوریا میں حال ہی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستانی سفیر شوکت علی مقدم نے جنوبی کوریا کی حکومت کے اعلی ٰ حکام اور امدادی اداروں سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے پاکستان میں سیلاب سے أنے والی تباہی کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کیا جس کے جواب میں جنوبی کوریا کی حکومت ،کوریا فاؤنڈیشن اور پاسکو نے فوری طور پر پاکستان کے لیئے سات لاکھ ڈالر کی امداد ی اشیا ء فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں دوائیں ، ٹینٹ ،کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کا پانی شامل ہے ، جنوبی کوریا میں سینئر پاکستانی سفارتکار مدثر اقبال کے مطابق امدادی اگلے ہفتے میں پاکستان روانہ کردی جائیں گی ،جبکہ مزید امداد کی توقع بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.