تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کم کیلوریز کے حامل کھانے طویل العمر ی کی ضمانت ہیں،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…زیادہ چکنائی کے حامل کھانے ہوں یا کیلوریز سے بھر پور دوسری غذائیں، یہ صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتیں بلکہ ان کے کئی نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔ ایک برطانوی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق کے ذریعے انکشاف کیاہے کہ غذا انسانی زندگی کا دورانیہ بڑھانے اور گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ کیلوریزوالی غذاؤں کا استعمال زندگی کی مدت کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ متوازن غذاکا استعمال طویل العمری کا ضامن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.