5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان کے شہر اوساکا میں ’پلے اسٹیشن تھری‘ سے مماثل عمارت
جنگ نیوز -
اوساکا…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان کے شہر اوساکا میں ایک ایسی عمارت بھی موجود ہے جو سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ کے گیم ’پلے اسٹیشن تھری‘ سے مماثلت رکھتی ہے،تاہم اس بلڈنگ کو PS3کی نقل شمار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ عمارت اس گیم کے وجود میں آنے سے بھی تین سال پہلے2003میں تعمیر کی جاچکی تھی۔PS3کے کنسول کی ہوبہو مماثل یہ عمارت جسےPS3ٹاور کے نام سے مشہور کیا جارہا ہے ایک مکمل آفس بلڈنگ ہے جہاں کھیل نہیں صرف کام کیا جاتا ہے۔