تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید دو دن بارش جاری رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختون خوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ اور کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں بھی اگلے دو روز کے دوران بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں107 ملی میٹر ، بدین میں102، مٹھی 59، چھور55، بارکھان53،نواب شاہ46، کراچی44، حیدر آباد26 ، گلگت20، پشاور15، مری13 اور دیر میں12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.