5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی ریاست گجرات میں دو منزلہ عمارت گرگئی،9افراد ہلاک
جنگ نیوز -
احمد آباد…بھارتی ریاست گجرات میں دو منزلہ عمارت گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے، مرنے والوں میں چھ خواتین اور تین مرد شامل تھے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے60 سال سے زائد پرانی عمارت کمزور پڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ گر گئی۔