5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ژوب،قلات،کوئٹہ ،نصیرآباد،سبی اور مکران ڈویژن میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آ ئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود جبکہ ژوب،قلات،کوئٹہ ،نصیرآباد،سبی اور مکران ڈویژن کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزبارکھان میں53ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں4،خضدار3.2،قلات0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج صبح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں33.5، دالبندین43،نوکھنڈی41، ژوب26،بارکھان28 ، سبی33، قلات30، لسبیلہ 34،پنجگور38،پسنی 32.5، جیونی 31.5،تربت 40اور گوادر میں33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،قلات ،سبی ،ژوب، مکران اورنصیرآباد ڈویژن میں موسم ابرآلود رہیگا او ر بوندہ باندی کے ساتھ کئی علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ سٹی میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔