تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ندی نالوں میں طغیانی ، دریا اسکردو میں ایک اور سیلابی ریلا داخل

جنگ نیوز -
گلگت …بلتستان کے پہاڑی علاقوں پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دریا اسکردو میں ایک اور سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے۔اسکردو بلتستان ڈویژن میں دریا سندھ سمیت معاون دریا شگر اور دریا شوگ میں طغیانی ہے اور تینوں دریاؤں میں پانی کی سطح معمول سے بلند ہے۔محکمہ موسمیات چیف میٹ حضرت میر کے مطابق دریا سندھ اسکردو کے مقام پر دو لاکھ 95 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، جبکہ دریا ہنزہ اور دریا گلگت بونجی کے مقام پر دریا سندھ میں شامل ہوجاتے ہیں جہاں پانی کی سطح ساڑھے چار لاکھ کیوسک ہے۔ پرتاب پل سے چلاس اور دسو کوہستان سے بشام تک مزید دریا اور ندی نالے دریا سندھ میں شامل ہوتے ہیں جہاں پانی کی سطح پانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ گئی ہے۔ ضلع اسکردو اور گھانچے میں حالیہ بارشوں کے باعث سڑکوں پلوں اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور گلگت اسکردو روڈ سمیت متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں ایک ہفتے سے بند ہے جبکہ شاہراہ قراقرم کی طویل بدستور بندش کے باعث اسکردو شہر میں پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دیامرمیں رائی کوٹ برج کے مقام پر دریا سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کنارے پر واقع لیسر گاؤں متاثر ہوا ہے۔سیلابی ریلے گزرنے سے شہر اور ملحقہ علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔کوہستان میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب سے پانی کومیلا شہر میں دریاکے کنارے واقع گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث درجنوں مکانات زیر آب آگئے ہیں اور بیس کے قریب مکانات بہہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.