تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوباڑو میں کھلے آسمان تلے پڑی ہزاروں بوریاں گندم خراب

جنگ نیوز -
اوباڑو…اوباڑو میں کھلے آسمانوں تلے پڑی گندم کی ہزاروں بوریاں بارش کے باعث خراب ہو گئی ہیں اور پانی لگنے کے باعث بوریوں میں گندم اگنا بھی شرو ہو گئی ہے۔محکمہ خوراک ضلع گھوٹکی کے ذرائع کے مطابق اوباڑو، کموں شہید اور رونتی مرکز پر خریداری کی گئی کروڑوں روپے ،مالیت کی گندم کی ہزاروں بوریاں کافی عرصہ سے بند پڑی مقامی نجی کاٹن فیکٹریوں میں کھلے آسمانوں تلے پڑی رینے کے باعث بارشوں کے پانی میں زیر آب آگئی ہیں اور گندم خراب ہوگئی ہے جس سے محکمہ خوراک کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے جبکہ بعض گندم کی بوریوں میں بارش کا پانی لگنے سے گندم اگنا شروع ہو گئی ہے اور بارش کے پانی کے باعث گندم میں بدبو پھیل رہی ہے سماجی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ عدلیہ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور محکمہ خوراک کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.