5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانسیسی خاتونِ اول کارلا برونی کو ’سی ایس آئی‘میں کردار کی پیشکش
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی کی اہلیہ خاتونِ اول کارلا برونی کو امریکا کی مشہور ٹیلیویژن فلم سیریز’سی ایس آئی‘(Crime Scene Investigation)میں کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔امریکا کی مقبول کرائم سیریزCSIمیں کارلا کو کردار کی پیشکش سیریز کی انتظامیہ کو لکھے گئے کارلا کے ایک خط کے بعد کی گئی ہے جس میں انہوں نے خود کو اس سیریز کا بہت بڑا مداح ظاہر کیا تھا۔فلم کی پروڈیوسرکیرول مینڈولسن کے مطابق وہ پیرس میں اس فلم سیریز کے دو گھنٹے کے مخصوص شو کے لیے سیٹ لگارہی ہیں جس میں کارلا برونی کو کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں ووڈی ایلن کی فلمMidnight in Parisمیں ایک چھوٹے سے سین کے لیے 35ری ٹیک دینے والی کارلا برونی شاید اس کردار کی پیشکش پر اب پچھتا رہی ہوں۔