5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لورا لائی میں آپٹک فائبر کیبل بارش سے متاثر،متعدد شہرو کا رابطہ منقطع
جنگ نیوز -
کوئٹہ…ضلع لورالائی کی تحصیل میخ ترکے قریب آپٹک فائبر کیبل بارش کی وجہ سے متاثرہونے سے کئی علاقوں کا مواصلاتی رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا۔لورالائی میں مون سون بارشوں کے باعث تحصیل میخ تر کے قریب سے گزرنیوالی لورالائی ڈی جی خان روڈ پرآپٹک فائبر کیبل کو نقصان پہنچا جس سے لورالائی سمیت موسی خیل، کنگری، بارکھان، رکھنی اور کوہلواور دیگر علاقوں کا ملک بھر سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ متعلقہ محکمے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث کوئٹہ لورالائی کے درمیان متاثرہ آپٹک فائبر کیبل کی مرمت کرکے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان رابطہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ لورالائی کی تحصیل میخ تر میں متاثرہ لائن کی مرمت کیلئے کوئٹہ سے عملہ روانہ کر دیا گیا تاہم سین ندی میں پانی کا بہاو زیادہ ہونے اور بارش ہونے کے باعث اب تک مرمت کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے ،جیسے ہی بارش کا سلسلہ رکے گا متاثرہ کیبل کی مرمت کر دی جائے گی جس کے بعد متاثرہ علاقوں کا رابطہ بحال ہو جائے گا ۔