5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رینجرز کاتیرہ رکنی وفد مذاکرات کیلئے واہگہ کے راستے بھارت روانہ
جنگ نیوز -
لاہور…بریگیڈیر شفقت نواز کی سربراہی میں پاک رینجرز کاتیرہ رکنی وفد بھارتی سکیورٹی فورسز سے ایک روزہ اہم مذاکرات کیلئے واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگیا ۔بھارت روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاک رینجرز کے وفد کے سربراہ بریگیڈیر شفقت نواز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ غیرقانونی دفاع تعمیرات سمیت اہم معاملات مذاکرات کاحصہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے غیرقانونی دفاعی تعمیرات کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انڈین بارڈرفورسزکے ڈی آئی جی واسو دیوانند نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اوربھارت کے سرحدی محافظوں کی میٹنگ خطے میں امن کی آشاکاپیغام لائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعات کے ساتھ ساتھ قیدیوں سمیت تمام معاملات پر کھلے دل سے بات کریں گے۔ڈی آئی جی واسودیونندنے غیرقانونی دفاعی تعمیرات کے سوال کے جواب میں نوکمنٹس کہہ کربات ختم کردی۔