تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے خصوصی ریلیف فنڈ قائم کردیا،شہباز

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ کے بد ترین سیلاب کی وجہ سے بیسیوں لوگ جاں بحق ہوئے۔متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے خصوصی ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کو شفاف طریقے سے متاثرین کی امداد پر خرچ کیا جائے گا۔لاہور میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاکھوں ایکڑ پر لگی فصلییں تباہ لوگوں کے اثاثے دریا برد اور مویشی سیلاب کی نظر ہو گئے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا صوبے میں پلوں ،پشتوں بندوں اور دوسری تعمیرات کو اربوں روپے کانقصان پہنچا ہے۔حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انہیں مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی شیخ علاؤ الدین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدگان کی امداد کی بحالی کیلئے20 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.