تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ارجنٹائن کے ڈیوڈ نال بینڈین نے اے ٹی پی کلاسک ایونٹ جیت لیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن… ارجنٹائن کے ڈیوڈ نال بینڈین نے مارکوس بغداطیس کو شکست دے کر اے ٹی پی کلاسک ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔واشنگٹن میں ہونیوالے فائنل میں ڈیوڈ نالبنڈین کا مقابلہ قبرص کے مارکوس بغداطیس سے ہوا، ایونٹ میں وائلڈ کارڈ اینٹری حاصل کرنے والے نال بینڈین نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بغداطیس نے مزاحمت کی مگر ٹائی بریکر پر نال بینڈین نے سات چھ سے کامیابی سمیٹ لی، یہ ان کے کیرئیر کا11واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے، اس کامیابی کے بعد نال بینڈین اس سال اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو ٹاپ 100 میں شامل نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.