تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے افغانستان کی میڈیکل ٹیم پشاور پہنچ گئی

جنگ نیوز -
پشاور…افغانستان سے خیبرپختون خواہ کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میڈیکل ٹیم پشاور پہنچ گئی ۔میڈیکل ٹیم کے ارکان چارہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور پہنچی جس کی قیادت افغان فوج کے بریگیڈئر صالح محمد شیرازی کررہے ہیں۔ میڈیکل ٹیم23 افغان ڈاکٹرز پرمشتمل ہے، میڈیکل ایڈ میں ادویات بھی شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم کا استقبال پاک فوج کے حکام نے کیا ۔ٹیم پاک فوج کے میڈیکل امدادی کیمپوں میں متاثرین کو اپنی خدمات پیش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.