5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بالائی چترال میں سیلاب سے خاتون جاں بحق ، درجنوں مکانات تباہ
جنگ نیوز -
چترال…بالائی چترال کے علاقے شوگرام میں سیلاب سے ایک خاتون جان بحق اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ۔سیلاب سے چترال شندور روڈ بھی بہہ گیا اور بجلی کے کھمبے گرنے سے سب ڈویژن مستوج تاریکی میں ڈوب گیا۔چترال سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں بندو نالے میں طغیانی سے نصف درجن پل ، درجنوں نہریں ، پن چکیاں اور مکانات تباہ ہوگئے ۔ شوگرام کے مقام پر ایک خاتون زوجہ خوبی خان سیلاب ریلے کی نذر ہوگئی۔ سیلاب کی وجہ سے ڈوم شوغور کے مقام دریائے چترال کا بہاؤ رک گیا اور شندور روڈ سیلاب میں بہہ جانے کے باعث بالائی چترال کی تین تحصیلوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹر اور ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ متاثرہ علاقے میں بجلی کے چھ کھمبے بھی سیلاب میں بہہ گئے جس کی وجہ سے بالائی چترال کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی اور پورا سب ڈویژن مستوج تاریکی میں ڈوب گیا۔