تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا جیو نشریات کی بحالی کامطالبہ

جنگ نیوز -
کراچی…انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جیونیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں ۔ایک بیان میں آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری aidan وائٹ نے صدر زرادری پر جوتا پھینکنے کی خبر نشر کرنے کی پاداش میں جیونیوز کی بندش کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم صدر زرادری کو اقتدار سنبھالتے وقت کا ان کا وہ وعدہ یاد دلانا چاہتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں آزادی صحافت کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،حکومت اور رہنماؤں کواس موقع پر وہ طریقے نہیں اپنا نے چاہئیں جو ماضی میں فوجی ادوار میں اپنائے گئے ۔آئی ایف جے کی جانب سے جیونیوز کی بندش کیلئے کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈالنے پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔ مارچ2008 میں آئی ایف جے کے وفد سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ ان کی حکومت میڈیا کے ساتھ وہ ظالمانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی جو پرویز مشرف دور میں اپنایاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.