5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صنعت کاروں کا سیلاب کے باعث جنرل سیلز ٹیکس موخر کرنیکا مطالبہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے صنعت کاروں نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اکتوبر سے ملک میں متعارف کرائی جانے والی جنرل سیلز ٹیکس اصلاحات ایک سال کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان انڈسٹریل فورم کے چیئرمین خالد تواب نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی صنعتی انجمنوں نے سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے پیش نظر اکتوبر جی ایس ٹی اصلاحات کو ایک سال کے لیے موخر کرنے تجاویز حکومت کو ارسال کردی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتیں اکتوبر سے ایک فی صد اضافی جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اس لیے حکومت اسے ایک سال کے لیے موخر کردے۔