5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنگلات میں لگی آگ سے ماسکو شہر کی شرح اموات میں اضافہ
جنگ نیوز -
ماسکو…روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریبی جنگلات میں لگنے والی آگ سے شہر میں دھوئیں کے بادلوں سے شہر میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ماسکو میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنگلات سے اٹھنے والے دھوئیں سے شہر میں روزانہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھوئیں سے لوگوں کو سانس لینے میں سخت مشکل کا سامنا ہورہا ہے تاہم شہری انتظامیہ نے لوگوں کو دھوئیں سے بچانے کیلئے120 ائیر کنڈیشن مراکز بنائے ہیں۔ماسکو ایمرجنسی حکام کے مطابق ماسکو سمیت پورے ملک میں130 برس بعد پڑنے والی شدیدترین گرمی کی وجہ سے جنگلات میں830 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، جن میں سے49 صرف ماسکو میں ہیں۔آگ پر قابو پانے کے لئے آگ بجھانے والے دس ہزار اہلکار کوششیں کررہے ہیں ۔آتشزدگی سے اب تک52 افراد ہلاک اورددو ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔دوسری طرف گہرے بادلوں کی وجہ سےvisibilityمیں کمی ہوگئی ہے جس کے بعددرجنوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔