تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پریا نکا چوپڑا کا فلم کی خاطر بالوں کی قربانی دینے سے انکار

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…اکثر اداکار کردار میں ڈھلنے کے لیے مشکل سے مشکل سے کام کرنے کو تیار ہو جا تے ہیں تا ہم پر یانکا چو پڑا نے فلم کی خا طر اپنے بالوں کی قربانی دینے سے انکار کر دیا ۔ پریانکا چو پڑا ہدا یت کار انو راگ با سو کی آ نے والی فلم Silence میں ایک گو نگی اور بہر ی لڑکی کا کر دار نبھا نے والی تھیں اور کردار کے مطا بق نظر آنے کے لیے انور اگ نے ان سے بال چھو ٹے کروانے کی فرما ئش کی جسے پر یا نکا نے مسترد کردیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ انکار ان کے لیے فلم سے ہاتھ د ھو نے کے وجہ بھی بن سکتاہے ۔پریانکا کا کہناہے کہ انہوں نے فلم Love Story 2050 کے لیے اپنے بالو ں کو سر خ رنگ میں رنگو الیا تھا جس کے بعد ان کے والد نے تین دن تک ان سے با ت چیت نہیں کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.