تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب میں28بھارتی فوجی لاپتہ،آزاد کشمیر پہنچنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک…بھارتی فوج کے 28سپاہی سیلاب کی نظر ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے، بھارتی فوج نے ان کی تلاش کے لیے پاکستان سے مدد طلب کر لی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناوٴ ‘کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیاچن گلیشیئر پر تعینات 28بھارتی فوجی جس میں تین جے سی اوز بھی شامل ہیں حالیہ سیلاب میں لاپتہ ہوگئے جس کے بارے خدشہ ہے کہ وہ آزاد جموں کشمیر پہنچ گئے ہیں۔بھارت نے ان کی تلاش کے لیے پاکستان سے مدد طلب کر لی۔بھارتی اعلٰی فوجی افسر کے مطابق یہ فوجی لائن آف کنٹرول کے ساتھ ترتوک پوسٹ پر تھے اور ان کے بارے یہ خدشہ ہے کہ وہ دریائے شیوک میں بہہ گئے ہیں۔ بھارتی فوج نے پاکستان سے 33افراد کے بچاوٴ کے لیے مدد طلب کی ہے۔ان میں15بہار انفٹری رجمنٹ کے لوگ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.