5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ذہنی دباؤ سے دانت اور مسوڑھے متاثر ہو سکتے ہیں،جدید تحقیق
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…ذہنی دباؤ اور پریشانیاں صرف سر درد اور بلڈ پریشر کو ہی جنم نہیں دیتے بلکہ ان سے دانتوں کی مختلف بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً لوگ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ دانتوں اور منہ کی مختلف بیماریاں شدید پریشانیوں کے سبب بھی ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب انسانی ذہن کسی مسئلے کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے تو ا س کے اثرات پورے جسمانی نظام پر پڑتے ہیں۔ جن لوگوں کو کسی مسئلے کا حل درکار ہو اور وہ اس میں ناکام رہیں تو ایسے افراد اکثر سوتے وقت اپنے دانت پیستے ہیں جبکہ مسوڑھوں کی سوزش سمیت منہ کے چھالے اور بھی کئی دانتوں کی تکالیف ذہنی دباؤکے سبب جنم لے سکتی ہیں۔