5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جیو کی بندش اوراخبار جلانے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،فوزیہ وہاب
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کا کہناہے کہ جیو نیوز کی بندش اور جنگ و دی نیوز کے بنڈل جلانے سے پارٹی اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جب ایک بڑی عوامی جماعت کے قائدین کو نشانہ بنایا جائے گا تو عوام اگر کسی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہوسکتا،وہ لاہور میں پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کے اجلاس کے بعد پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں۔