تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مظفر گڑھ کے متاثرین کو لے کر پہلی ٹرین ملتان پہنچ گئی

جنگ نیوز -
ملتان…مظفرگڑھ کی رنگ کینال میں پانی کی سطح میں خوفناک حد تک اضافے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے شہر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ مظفر گڑھ کے متاثرین کو لے کر پہلی ٹرین ملتان پہنچ گئی ہے۔رنگ پور کینال میں شگاف کے بعد انتظامیہ نے آج صبح مکینوں کومظفر گڑھ شہر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔ منتقلی کیلئے مساجد سے اعلانات کرائے گئے توخواتین، بچوں اوربزرگوں کی بڑی تعداد اپنا ضروری سامان لیکر سڑکوں پر آگئی اورملتان سمیت دیگر محفوظ مقامات کی جانب سفر کاآغازکیا۔ان متاثرین میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی تھی جو لیہ ،قصبہ گجرات،کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب کے دیگر متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے مظفرگڑھ پہنچے تھے لیکن تباہی اور بربادی نے یہاں بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ایک بار پھر انہیں اپنا سفر شروع کرنا پڑا۔شہر میں بینک بند ہیں ،پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.