تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ میں بریسٹ کینسر مشرقی افریقا سے چار گنا زیادہ ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی شرح مشرقی افریقا سے چار گنا زیادہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ نے عالمی کینسر ریسرچ فنڈ کے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص سے پتا چلا کہ ان کی تعداد مشرقی افریقی ممالک سے چار گنا زیادہ ہے۔ ایک لاکھ برطانوی خواتین میں 87.9کو کینسر ہے جب کہ مشرقی افریقا میں یہ شرح19.3ہے۔سائنس دانوں کے نزدیک برطانیہ میں عام کینسر کی ایک تہائی اقسام قابل علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.