5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔درخواست مقامی شہری اقبال کاظمی نے دائر کی ہے جنکی اس موضوع پر ایک اور درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے۔ پہلی درخواست میں ہائی کورٹ نے کراچی کے متعدد تھانوں سے کمنٹس طلب کررکھے ہیں جو آج تک فائل نہیں کیئے گئے۔ نئی درخواست میں حکومت،پولیس اور متعلقہ افسران کے علاوہ ایم کیو ایم اور اے این پی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔