تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تاریخ کے بدترین سیلاب کے خلاف حکومت کی ناکامی واضح ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
کراچی…فارن ڈیسک…پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ناکامی واضح نظر آرہی ہے،اس سیلاب سے پاکستان کی نازک جمہوریت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ عوام کے لیے فوری اور بہتر ریلیف مہیا کرنے پر فوج نے حکومت کی نسبت بہتر امیج بنا لیا ہے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کی طاقتور فوجی اسٹبیلشمنٹ نے ہنگامی امدادی کاموں میں عوام کیہمدردیاں لوٹ لی ہیں،جب کہ اس سیلاب نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔اس سیلاب سے قبل پاکستان اسلامی عسکریت پسندوں سے نبردآزمائی اور معیشت کی تباہ کاریوں سے نکلنے میں مصروف تھا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفرااسٹرکچر کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جب کہ16سو سے زیادہ اموات ہوئیں۔ پاکستان کے صدر فرانس اور برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں جب کہ پاکستان آرمی کے ایک لاکھ فوجی ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔اخبار کے مطابق پاکستان کی سویلین قیادت پر واشنگٹن کا ہاتھ ہے کہ وہ ملٹری پر حکمران رہے، جن پر طالبان اور اسلامی عسکریت پسندوں سے رابطے کے الزامات ہیں۔دوری طرف صدر زرداری کے غلط وقت پر دورے سے عوام میں شدید غم وغصہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.