5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11اگست کو کراچی میں ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی…رمضا ن المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گئے۔ اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں منعقد ہوگاجبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہونگے۔ زونل کمیٹیو ں کے ساتھ محکمہ موسمیات اور اور سپارکو کے ماہرین کے خدمات اور تعاون بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کوحاصل ہوگی ۔