5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایجبسٹن ٹیسٹ:انگلش ٹیم کوپاکستان کیخلاف فتح کیلئے118رنز درکار
جنگ نیوز -
ایجبسٹن…ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کرکٹ ٹیم صرف5رنز کے اضافے کے بعد296رنز پر آؤٹ ہو گئی اورمیچ میں فتح کیلئے انگلش ٹیم کو118رنز کا ہدف دیاہے۔پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد آصف تھے انہوں نے14رنز بنائے جبکہ عمر گل13رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے6وکٹیں حاصل کیں،براڈ 2اوراینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل پاکستانی بیٹسمین عمدہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔153رنزپرپاکستان کی سات وکٹیں گرچکی تھیں۔ذوالقرنین حیدراورسعید اجمل نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 115رنزبناکرٹیم کواننگزکی شکست سے بچالیا۔سعید اجمل50رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ذوالقرنین نے88رنزکی عمدہ اننگزکھیلی۔