5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جمشید دستی بینظیربھٹو بس سے متاثرین سیلاب کو ملتان پہنچانے میں مصروف
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…ایم این اے جمشید دستی بینظیر بھٹوشہید بس چلا کر مظفر گڑھ کے متاثرین کو ملتان پہنچارہے ہیں۔مظفرگڑھ میں انتظامیہ کی جانب سے شہر کو خالی کرائے جانے کے اعلان کے بعد ایم این اے جمشید دستی بھی متاثرین کو علاقے سے نکال رہے ہیں اور وہ بینظیر بھٹوشہید بس چلا کر مظفر گڑھ کے متاثرین کو ملتان پہنچارہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ضلع ڈوب گیاہے۔ کھوسہ سرداروں کی زمینوں کو بچانے کیلئے ڈیرہ غازی خان بند کو توڑنے میں دیر کی گئی جس سے زیادہ تباہی آئی۔ انتظامیہ اگر غازی گھاٹ کے مقام پر مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر پہلے ہی شگاف ڈال دیتی تو سیلاب نالے کا پل بھی متاثر نہ ہوتا اور شہر کو بھی خطرہ نہ ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف مظفرگڑھ آئے اور خواتین کے سروں پر ہاتھ رکھ تصویریں کھنچوائیں اور واپس چلے گئے۔