تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رحیم یار خان میں ضلع سے ملحقہ دریائی بند پر سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان میں ضلع سے ملحقہ دریائی بند پر سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار ہے جبکہ بھونگ کے قریب تین مقام سے ٹوٹنے والے بچاؤ بند کی مرمت نہیں کی جا سکی ہے اور پانی رینی کینال سے ٹکرا گیا ہے۔ڈی سی اورحیم یار خان کے مطابق بہتے دریا میں ٹوٹنے والے بند مرمت نہیں کئے جا سکتے اور بھونگ کے قریب بچاؤ بند ٹوٹنے سے بہنے والا پانی نے بھونگ کینال کو کرا س کر لیا ہے اور متعدد بستیوں کو متاثر کرتا ہوا داؤ والا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھونگ بند سے ٹوٹنے والا دریائی پانی رینی کینال سے ٹکرا گیا ہے جبکہ رینی کینال ابھی زیر تعمیر ہے پانی میں اضافہ ہوا تو رینی کینال میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں ماہی چوک کے علاقے میں سیلاب کے متاثرین لوگوں نے رینی کینال میں شگاف کرنے کی کوشش کی جسے سندھ کے صوبائی وزیر ریونیو جام مہتاب حسین ڈہر نے پولیس اور شہریوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شگاف کو بند کرا دیا۔ دوسری جانب سینکڑوں افراد ابھی تک نقل مکانی کر رہے ہیں اور نہروں کی سڑکوں، قومی شاہرہ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر پناہ لیئے ہوئے ہیں جنہیں بارش کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ آبپاشی کے مطابق خانپور کے قریب چاچڑان شریف کے مقام پرسیلابی پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے اور سیلابی پانی12لکھ کیوسک سے کم ہو کر11 لاکھ25ہزار کیوسک ہوگیا ہے اور آئندہ دو روز میں مزید کمی واقع ہوجائے گی تاہم دریا کے بندوں پر سیلابی پانی کا دباؤ ہے اور ماچھکہ کے علاقے میں بند توڑے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس سے شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.