تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر پر جوتے پھینکنے کی خبرپر پی پی کی سرکار ناراض، جیو کیبل سے غائب

جنگ نیوز -
کراچی … برمنگھم میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں صدر آصف زرداری پر جوتے پھینکے جانے کی خبرنشر کرنے پر جیو ایک مرتبہ پھر حکمرانوں کے عتاب کا نشانہ بن گیا، خبر نشرہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں جیونیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔ برطانیہ کے شہربرمنگھم میں تقریب کے دوران صدر زرداری پرجوتے پھینکے جانے کے بعد بعض سرکاری اہلکاروں اور پیپلز پارٹی کے چند عہدیداروں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دینے کے علاوہ ان پرجیونیوز کی نشریات بند کرنے کیلئے دباؤ بھی ڈالا۔ تاہم کیبل آپریٹرز کی بڑی تعدادگیدڑبھبکیوں میں نہیں آئی،تاہم اس کے بعد ایک ادارے کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات2 بجے کے بعد جیو نیوزکے سگنل بلاک کردیے۔ عوام کی بڑی تعداد نے جیو نیوزکی نشریات بند کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیاہے ۔ عوام کوحقائق سے بے خبراوراطلاعات تک رسائی سے محروم رکھنے کے عمل اورجیوکی بلاجوازبندش کے خلاف جیو کے کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نشریات بندکرنے والے کیبل آپریٹرزکے دفاتر کے باہر بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔دوسری جانب کیبل آپریٹرز اور صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.