5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پریس کلب اور بڑے کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر صحافیوں کے مظاہرے
جنگ نیوز -
کراچی…جیو نیوز کی بند ش کے خلاف صحافیوں اور جیو کے کارکنان ورلڈ کال کے دفتر کے باہر احتجاج کررہے ہیں ، ان کے عہدیداروں سے بات چیت بھی کی جارہی ہے۔جیو نیوز کی بندش کے خلاف آج صحافیوں اور جیو نیوز کے کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے جیو نیوز سمیت دیگر نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا، بعد میں صحافیوں کی ریلی وزیر اعلیٰ ہاؤ س پہنچی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ورلڈ کال کے دفتر کے باہر پہنچ گئی ہے۔ صحافیو ں اور جیو کے کارکنان آزادی اظہار رائے کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں اور جیونیوز کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے، صحافیوں کے نمائندے ورلڈ کال کی انتظامیہ سے بات چیت کررہے ہیں تاہم انہوں نے کسی بھی اقدام سے معذوری ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کال کمپنی میں عمان کی ایک کمپنی اورحکومت کی سرکردہ شخصیات جن میں گورنرپنجاب سلمان تاثیر سرفہرست ہیں کے بھی شیئرہیں۔