تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان میں سیلاب سے 1 کروڑ 38لاکھ افراد متاثر ہوئے،ا قوام متحدہ

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی2004 کے سونامی سے زیادہ ہے،سیلاب سے ایک کروڑ38 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور زرعی شعبہ کو کم سے کم ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے،5لاکھ ہیکٹرپر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں ۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مون سون کی اتنی بارشیں ہوئی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔بارشوں کے نتیجہ میں دریاؤں میں آنیوالے سیلاب سے ملک کے بڑے علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کے شمالی علاقوں کے بعد پنجاب اور صوبہ سندھ میں داخل ہوگیا ہے،تباہی اور نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔حکومت کے اعدادو شمارکے مطابق سیلاب سے ایک کروڑ40لاکھ افراد متا ثر ہوئے ہیں ۔کم سے کم ایک ہزار چھ سو افراد ہلاک اور چھ لاکھ50ہزارمکانات یاتو تباہ ہوگئے یاانہیں نقصان پہنچا ہے۔5لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلوں زیر آب آگئی ہیں ۔اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور جب سیلاب جنوب کی جانب بڑھے گا تو اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی2004 کے سونامی سے زیادہ ہے پاکستان کے2005 کے زلزلہ اورہیٹی کے زلزلے سے زیادہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.