تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیو کی بندش،اخبار جلانے پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی کوریج کے بعد جیونیوز کی بندش اور روزنامہ جنگ اور دی نیوزکے بنڈل جلا کران پر درج قرآنی آیات کی بیحرمتی کرنے کے اقدام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ازخودنوٹس کیلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ ایف سی کالج لاہور کے طالب علم علی زیب نے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری سے اپیل کی ہے کہ صدر زرداری پر جوتاپھینکے کی خبر شائع کرنے پر جنگ گروپ کے اخبارات جنگ اور دی نیوز کے بنڈل چھین کر انہیں جلایا گیا اور پاؤں تلے روندا گیا، بنڈل چھیننے اور جلانے کے واقعہ میں ملوث افراد نے اس اقدام سے اخبارات پر درج قرآنی آیات کی بے حرمتی کی، جن کے خلاف توہین قرآن کی کارروائی کی جانی چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.