تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جیونیوزسمیت دیگرچینلزکی بندش کیخلاف صحافیوں کے ملک گیر مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی…جیونیوز سمیت دیگر نجی چینلز کی بندش سمیت اخبار جنگ کے بنڈلز کو نذرآتش کرنے کے خلاف اسلام آباد سمیت ملک بھر میں صحافیوں اور جیو نیوز کے کارکنا ن سمیت شہری احتجاج کررہے ہیں۔ آج صحافیوں اور جیو نیوز کے کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔مظاہرہ کرنے والے صحافیوں نے جیو نیوز سمیت دیگر نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا، بعد میں صحافیوں کی ریلی وزیر اعلیٰ ہاؤ س پہنچی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ورلڈ کال کے دفتر کے باہر پہنچ گئی ہے۔ صحافیو ں اور جیو کے کارکنان آزادی اظہار رائے کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں اور جیونیوز کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔ دریں اثناجیو نیوزبندش،جنگ،دی نیوز کے بنڈلز جلانے کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا گیا۔اسلام آباد میں جیو کی نشریات بند کرنے کیخلاف نیشنل پریس کلب کے باہر صحافیوں نے مظاہرہ کیااورآزادی اظہار رائے کے حق میں نعرے بازی کی۔صحافیوں نے جیونیوز سمیت نجی چینلز کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہاررائے پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔میرپورخاص میں بھیمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج۔چنیوٹ میں صحافیوں اور جیو نیوز کے کارکنان نے جیونیوز کی بندش پر میڈیا سینٹر کے باہر احتجاج کیا اور دھرنادیا۔حیدرآباد میں بھیجیونیوزکی بندش کیخلاف بھیپریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا گیا۔بدین میں گولارچی پریس کلب میں صحافتی تنظیموں کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا جبکہ سبی میں پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے دھرنا دیا۔جیونیوز کی بندش کے خلاف جعفرآباد ،نصیر آباد میں صحافیوں نے مظاہرہ کیا۔جیونیوزکی بندش کیخلاف کوئٹہ میں صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی سے واک آوٹ کیا اوراسمبلی کے باہراحتجاج کیا۔ٹنڈوالہ یار میں بھی میڈیا پر پابندی کے خلاف صحافیوں ،سول سوسائٹی کا مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.