تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور: اسفندیا ر ولی کی بہن پر قاتلانہ حملہ ،فائرنگسے زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی بہن پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں وہ معمولی زخمی ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر گل لالئی میں اپنی گاڑی میں کلینک سے واپس جارہی تھیں کہ کراچی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ذرائع کے مطابق ان کے ہاتھ میں معمولی زخم آیا ہے۔ فائرنگ کے بعد انہیں کلینک واپس لایا گیا جہاں ان کی مرہم پٹی کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین اور صحافیوں کی بڑی تعدا دان کی کلینک پر پہنچ گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.