تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چوہدری نثار کاجیو نیوز سے اظہار یکجہتی ، اسلام آباد میں دفتر کا دورہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی نے ملک کے مختلف علاقوں میں جیو نیوز کی بندش کے خلاف اظہار یک جہتی کیلئے جیونیوز اسلام آباد کا دورہ کیا۔جیونیوز اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر چوہدری نثار کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی حنیف عباسی ،شیریں ارشد،نزہت صادق اور شکیل اعوان بھی موجود تھے۔چوہدری نثار نے جیو نیوز کے اسٹاف سے ملاقات کی ۔ میڈیا اورخاص طورپرجیونیوزکی بندش کی شدید مذمت کی ۔ ان کاکہناتھاکہ جیو گھر گھر میں پہنچاہے، اس کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا۔چوہدری نثارنے کہاکہ صدر زرداری اپنے ناکام دورہ برطانیہ کاغصہ جیوپر نکال رہے ہیں، میڈیا پر پابندیوں کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ ن ، اس کا بھرپور ساتھ دے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.