تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چینلز کی بندش اور اخبارات کو جلانا افسوسناک ہے، شیری رحمان

جنگ نیوز -
کراچی…پیپلزپارٹی کی رہ نماء شیری رحما ن نے کہا ہے کہ چینل کی نشریات کی بندش اور اخبارات کو جلانا افسوسناک ہے،چینلزاور کیبل آپریٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام کرائسس سیل میں بات کرتے ہوئے شیری رحما ن نے کہا کہ چینل کی نشریات کی بندش اور اخبارات کو جلانا افسوسناک ہے،چینلزاور کیبل آپریٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی نے میڈیا پر پابندی کی سوچ کی حمایت نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بلاول ہاوس اور پارٹی رہ نماوں سے بات ہوئی،ہم چینل پر پابندی کے اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتے، چینلز پرپابندی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔صدر کو جوتا مارے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں شیر ی رحما ن نے کہا کہجوتے مارے جانے کے واقعات دنیا بھر میں ہورہے ہیں اور اس طرح کے واقعات کی کوریج کو نہیں روکا جاسکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.