تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، صمصام بخاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور جیو، جنگ یا کسی میڈیا پر پابندی کے قائل نہیں ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرس میں صمصام بخاری کاکہناتھاکہ حکومت نے کسی ٹی وی چینل کو بند نہیں کیا بلکہ یہ دو کیبل آپریٹرز کا جھگڑا ہے، جس کے درمیان حکومت کوگھسیٹاجارہاہے،، پیپلزپارٹی کا جنگ اور دی نیوز کے بنڈل جلانے کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.