تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسفندریارولی کی ہمشیرہ پرقاتلانہ حملہ،الطاف حسین کااظہارمذمت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریارولی کی ہمشیرہ محترمہ گل لالئی پرقاتلانہ حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے ڈاکڑگل لالئی اوراسفندریارولی سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے اپنی جانب سے نیک خواہشات کااظہارکیااورمحترمہ گل لالئی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی ،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورخیبرپختونخواکی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اسفندریارولی کی ہمشیرہ محترمہ گل لالئی پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانو ن کے مطابق سزادی جائے ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.