5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہالی وڈ فلم دی ایکسپنڈایبلزکا لندن میں پریمیئر
جنگ نیوز -
لندن ... ہالی وڈ فلم دی ایکسپنڈایبلزکا لندن میں پریمیئر ہوا،جس میں سپرسٹار سلویسٹرسٹالن سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔سپر اسٹارسلویسٹرسٹالن نے اداکارجیسن سٹیتھ مین اور ڈولف لنڈگرین کے ہم راہ ریڈ کارپٹ پر واک کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ سٹالن نے نہ صرف ایکسپینڈایبلزکا اسکرین پلے لکھا ہے بلکہ ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں ۔ فلم میں اسٹالن نے کرائے کے قاتلوں کے سرغنہ کاکردارنبھایاہے ں جسے ایک ڈکٹیٹر کاتختہ الٹنے کا مشن سونپا جاتاہے جسے تکمیل تک پہنچانے میں آگ اور خون کے کئی دریا عبور کرنے پڑتے ہیں۔ ایکشن اور ماردھاڈ سے بھر پور دی ایکسپنڈایبلز 19 اگست سے برطانیہ بھر کے سنیماؤں میں ریلیز کردی جائیگی۔فلم کے دیگر ستاروں میں ہالی وڈ کے مشہورومعروف چہرے بروس ولز ،جیٹ لی اور آرنلڈ شوازنیگربھی شامل ہیں۔