تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان : دریائے ناڑی میں کچھی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
کوئٹہ ... بلوچستان میں دریائے ناڑی میں کچھی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔سبی کے علاقے ناڑی بینک میں 80 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا۔۔سبی اور کچھی کے دیہات متاثر، فلڈوارننگ جاری کردی گئی ہے ۔لورالائی کے علاقے لونی میں سیلابی ریلے سے 10گاؤں زیرآب ،متعدد کچے مکانات گرگئے متاثرہ علاقے میں ایف سی کی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق دریائے ناڑی میں کچھی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔سبی کے علاقے ناڑی بینک میں 80 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا اور یہاں سے آج ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ نے سبی اس کے گردونواح،مچھڑی،حاجی شیر اورلونی سمیت دیگر دیہات میں فلڈ وارننگ جاری کردی ہے اورمقامی افراد کو علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پچاس ہزار سے زائد افرادمتاثر ہوسکتے ہیں۔ لورالائی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پہاڑوں سے آنے والاسیلابی ریلا لونی کے علاقے میں داخل ہوگیا جس سے 10گاؤں زیر آب آگئے اور متعدد کچے مکانات گرگئے۔مکینوں نے قریبی پہاڑوں پر پناہ لے لی ہے۔متاثرہ علاقے میں ایف سی کی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔سیلابی ریلا آنے سے مانکی ڈیم میں پانی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے مانکی ڈیم کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ ہے تاہم ایری گیشن کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ضلع لورالائی کی تحصیل میخترکے قریب بارش سے آپٹک فائبر کیبل متاثر ہوگئی جس سے کوہلو، بارکھان سمیت کئی علاقوں کا مواصلاتی رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.