5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کالاباغ ڈیم بن جاتا تو سیلاب سے اتنی زیادہتباہی نہ آتی،پرویزالٰہی
جنگ نیوز -
کالاباغ ڈیم بن جاتا تو سیلاب سے اتنی زیادہتباہی نہ آتی،پرویزالٰہی
بہاولپور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم بن جاتا تو ملک میں سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی نہ آتی۔بہاولپور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جبکہ حکمران عملی اقدامات کے بجائے صرف تصویریں بنوانے کے لیے متاثرہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں ۔پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ حکومت پنجاب کی بد انتظامی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ سو ارب روپے کا ڈفالٹر ہوگیا ہے جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والی رقم کے بارے میں کوئی نہیں جانتاکہ کہاں گئی۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر تمام ٹیکس معاف کیے جائیں اور ہرخاندان کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ متاثرین اپنے تباہ شدہ مکانات تعمیر کرسکیں۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ وہ کالاباغ ڈیم تعمیر کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔کیونکہ اس ڈیم کے نہ بننے کی وجہ سے ہی ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہواہے۔